توانائی منصوبے مکمل کرکے ملک سے اندھیرے دور کریں گے : شہباز شریف


\"shahbazوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ماضی میں لوٹ مار اور کرپشن کے انبار نہ لگتے تو پاکستان بہت ترقی کر چکا ہوتا ،تعلیم کا حصول ہی قوم کی عزت اور ترقی کا راستہ ہے ،توانائی منصوبے مکمل کرکے ملک سے اندھیرے دور کریں گے۔
ایوان اقبال لاہور میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے پوزیشن ہولڈر طلبا اور طالبات کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی ،جس میں بڑی تعداد میں طلبا ،والدین اور اساتذہ نے شرکت کی ،پولیس دستے نے پوزیشن ہولڈر ز کو گارڈ آف آنر پیش کیا ،بچوں نے ملی نغمے پیش کیے ،وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرطلباءمیں انعامات تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا حصول عزت اور ترقی کا راستہ ہے ،صوبائی حکومت کی جانب سے آٹھ سال میں ایک ارب سے زائد وظائف دئیے گئے، ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوٹ کھسوٹ اور کرپشن سے ملک کو لوٹا گیا ،اربوں کے قرضے معاف کرانے والے ملک کو کھوکھلا کر گئے ،ان کا کہنا تھا کہ قائداور اقبال کا پاکستان بنانے کے لیے توانائی منصوبوں سے اندھیرے دور کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments