میسنجر پیچیدہ ہو چکا ہے؛ فیس بک کا اعتراف


فیس بک نے 2018 کو میسنجر کا استعمال آسان بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ نئے فیچرز کی بھرمار سے یہ اپلیکشن بہت زیادہ پیچیدہ ہوچکی ہے۔

فیس بک میسنجر کے سربراہ ڈیوڈ مارکوس کے مطابق رواں سال آپ ہمیں اس ایپ کو بہت زیادہ آسان اور ہموار کرتے ہوئے دیکھیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد میسنجر کو صارفین کے لیے وہاں خوشی یا مشکل حالات میں وقت گزارنا آسان ترین اور پرلطف تجربہ بناسکے۔

فیس بک نے تصویری پیغامات کو بھی میسنجر کے حوالے سے ترجیحات کی فہرست میں شامل کیا ہے اور اس مقصد کے لیے رئیل ٹائم ویڈیو، جی آئی ایف، اسٹیکرز اور تصاویر کے آپشن پر مزید کام کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ گروپ چیٹ کو بھی مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی، چاہے کسی کو گروپ میں شامل کرنے کی کوشش ہو یا متعدد افراد سے لائیو ویڈیو چیٹ کرنا ہو، ہر شعبے پر توجہ دی جائے گی۔

فیس بک کے صارفین کی تعداد کو دیکھا جائے تو یہ حیران کن نہیں کہ میسنجر کا استعمال بہت زیادہ افراد کرتے ہیں۔

کمپنی کے اپنے اعدادوشمار کے مطابق اس چیٹ میسنجر کو ہر ماہ ایک ارب 30 کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں۔

اسی طرح تصویری کمیونیکشن جیسے جی آئی ایف اور ایموجیز وغیرہ کا استعمال بھی بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔

اسی لیے کمپنی کی جانب سے اس سروس کو سادہ بنانے پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ صارفین کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).