خیبر پختونخواہ پولیس مقتول اسما کے والدین پر میڈیا سے بات نہ کرنے کا دباؤ ڈال رہی ہے؛ غریدہ فاروقی


خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں 4 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کرنے کے واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ، کے پی کے حکومت پر تنقید کرنے والوں میں معروف اینکر غریدہ فاروقی بھی شامل ہو گئی ہیں ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور انتظامیہ معصوم بچی عاصمہ کے والدین پر دباﺅ ڈال رہی ہے اور معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے معروف اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ خبریں موصول ہو رہی ہیں کہ خیبرپختونخوا پولیس معصوم عاصمہ کے خاندان پرمعاملہ دبانے کے لئے دباﺅ ڈال رہی ہے اور انہیں میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی روکا جار ہا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور عمران خان اس معاملے کا فوری نوٹس لیں ۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مردان کے نواحی علاقے گوجر گڑھی سے چار سالہ بچی اسما گھر سے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی بعد میں اس کی لاش گھر کے قریب واقع گنے کے کھیتوں سے ملی تھی۔آئی جی خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کی موت گلا دبانے سے واقع ہوئی، رپورٹ جنسی تشدد کی طرف لے جاتی ہے۔دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے بھی معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کئے جانے کی تصدیق کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).