نوازشریف کی تصویر ایڈیٹ کرنے پر پی ٹی آئی لیڈر کے خلاف مقدمہ


ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر ایڈٹ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما عمر ڈار ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔

عمر ڈار نے مبینہ طور پر نواز شریف کی والدہ کے ساتھ تصویر کو ایڈٹ کرکے ماں کی جگہ سعودی ولی عہد کی تصویر لگادی تھی۔ ایف آئی اے نے اس الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا ہے۔ یہ تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تھی جب نواز شریف سعودی عرب کے دورے پر تھے۔

تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے اپنے موقف میں کہا کہ نااہل نواز شریف کی ایک تصویر کے لیے مجھ سے دو گھنٹے تحقیقات کی گئیں، جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور قصور واقعہ کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج اور خواجہ آصف کے خلاف کیس میں مدعی بننے پر مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک نااہل شخص کی تصویر پر بھونڈی تحقیقات کی جا رہی ہیں، میرے کیس میں خود ایک ادارہ مدعی بن رہا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).