شمالی یورپ شدید طوفان کی زد میں، پانچ افراد ہلاک


A truck's tarpaulin is blown off on to the motorway due to strong winds near Wuppertal, Germany

شمالی یورپ کے ممالک میں شدید طوفان کی زد میں ہیں، جہاں تیز ہوا چلنے سے اب تک کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جرمنی اور نیدر لینڈ میں طوفان کے سبب تیز ہوا چلنے سے کئی درخت گر گئے ہیں اور مکانوں کی چھتیں اڑ گئی ہیں۔

شمالی یورپ میں 140 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ جرمنی میں ٹرین سروس معطل ہے جبکہ نیدر لینڈ کے ہوائی اڈے پر کچھ دیر کے لیے پروازوں کی آمدورفت بھی معطل رہی۔

امریکہ میں شدید برفانی طوفان

یورپ میں شدید سردی کی لہر، ہر طرف برف ہی برف

طوفان ’ارما‘ کی تباہ کاریاں تصاویر میں

تین سو سے زیادہ پروازین منسوخ ہوئی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایئر پورٹ پر آنے سے پہلے ایئر لائنز سے رابطہ کریں۔

یہ طوفان آج جرمنی میں سے گزرتے ہو کل شام تک پولینڈ پہنچے گا۔

Builders on the first floor of a house after its wall was blown away by windstorms

طوفان سے مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے

طوفان کے سبب برطانیہ میں بھی بدھ کی شام اور جمعرات کی صبح تیز ہوائیں چلیں، جس سے درخت گر گئے اور ہزاروں مکانوں کو بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں۔ سردی بڑھنے کے سبب سکول بھی بند ہیں۔

ٹویٹر پر مختلف افراد نے درخت گرنے اور ٹرک الٹنے کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

جرمنی میں ایک ٹرانسپورٹ ویب سائٹ کے مطابق تیز ہواؤں کے سبب 17 ٹرک الٹ گئے ہیں۔ ڈچ ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین سروس کو بجلی فراہم کرنے والی پاور لائنز پر درخت گر گئے ہیں۔

Lorry trailer knocked over by storm, Kampen, Netherlands, 18 Jan 18

تیز ہواؤں کے سبب کئی ٹرک الٹ گئے
Schiphol queue, 18 Jan 18

پروازیں منسوخ ہونے سے ایئر پورٹ پر مسافروں کی بھیٹر لگ گئی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp