مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے سے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند


\"power\"مظفر گڑھ کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹ گئی اور دباو بڑھنے پر منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند۔
بجلی کا بریک ڈاو¿ن مظفر گڑھ کے قریب مین ٹرانسمیشن لائن ٹوٹنے کی وجہ سے اور دباو¿ بڑھنے پر منگلا اور چشمہ پاور پلانٹ ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے کئی شہروں میں بجلی بند ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق خرابی دور کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تکنیکی خرابی کے باعث کے پی کے میں بھی اکثر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اچانک بریک ڈاو¿ن میں تخریب کاری کے عنصر کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے تاہم شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور لاہور ائیر پورٹ پر امیگریشن کاو¿نٹر پر رش لگ گیا۔ لاہور کورٹ میں بھی کام متاثر ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments