منشیات لے جانے والی غیر ملکی خاتون کا ویڈیو بیان


علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے 9 کلو ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش میں پکڑی جانے والی چیک ری پبلک کی خاتون تریزا السکوا نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

تریزا نے بتایا کہ وہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور لاہور سے پہلے بھی منشیات لے جاتی رہی ہیں اور فرانس، اٹلی اور ڈبلن میں منشیات سمگل کر چکی ہے تاہم اب وہ پکڑی جانے والی ہیروئن لندن سمگل کر رہی تھی کہ پکڑی گئی۔

خوبرو خاتون تریزا السکووا نے مزید انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے اس لندن میں مقیم ایک شخص کی تصویر بھی ہے جس سے اس کی بات چیت ہوتی رہی ہے۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ اسے ایک دفعہ منشیات سمگل کرنے کے 5 سے ساڑھے 5 ہزار یورو ملتے تھے اور یہ پیسے اسے وہاں دئیے جاتے تھے جہاں منشیات پہنچانا ہوتی تھیں۔

تریزا السکوا نے یہ بھی بتایا کہ اس کی تین بہنیں ہیں جبکہ ملزمہ کو 24 جنوری کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ملزمہ لاہور ائیرپورٹ سے 9 کلوہیروئن سمگل کرتے ہوئے پکڑی گئی تھی جس نے اینٹی نارکوٹکس فورس کے 2 کاﺅنٹر باآسانی کلیئر کر لئے تھے تاہم کسٹم حکام نے اسے پکڑ کر ہیروئن برآمد کر لی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).