ڈونلد ٹرمپ کی مبینہ راز دار پورن اسٹار آخر ہیں کون؟


ان کا پیدائشی نام سٹیفنی گریگوری کلفورڈ ہے۔ وہ ایک پورن فلم ایکٹریس، فلموں کی سٹوری رائٹر اور فلم ڈائریکٹر بھی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ایک سٹرپر کی حیثیت سے سنہ 2000 میں اپنا کرئیر شروع کیا۔ سٹیفنی کلفورڈ نے اپنا فلمی نام سٹارمی ڈینئیلز (Stormy Daniels) ایک وہسکی جیک ڈینئیلز (Jack Daniels) کے اشتہار سے متاثر ہو کے رکھا۔ گویا انہوں نے اپنے لئے “بادہ طوفانی” کا نام چنا۔

سٹیفنی گریگوری کلفورڈ نے ایڈلٹ ویڈیو نیوز ایوارڈ (Adult Video News Award) اور ویکڈ پکچرز ایوارڈ (wicked Pictures Award) سمیت کئی دوسرے ایوارڈز اپنے شعبے میں حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے ڈیڑھ سو سے زائد ایڈلٹ فلموں میں کام کیا ہے۔ وہ مشہور ہالی وڈ فلم دی فورٹی ائیر اولڈ ورجن (Forty Year Old Virgin) اور ناکڈ اپ (Knocked Up) نامی فلم میں بھی کام کر چکی ہیں۔

2009 میں انہوں نے اپنی ریاست میں سینیٹ کے انتخابات لڑ کر سیاست میں آنے کا ارادہ ظاہر کیا لیکن دو ماہ بعد ہی اپنے ایک گھریلو جھگڑے کی وجہ سے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے سابق شوہر کو کپڑے دھونے، تہہ کرنے اور مختلف بلوں کی ادائیگی وقت پہ نہ کرنے کی وجہ سے مارا تھا۔

دو سال بعد انہوں سے عدالت سے اپنے سابق شوہر کے خلاف ایک انتباہی حکم حاصل کیا۔ عدالت نے ان کے سابق شوہر کو ہدایت کی کہ وہ سٹیفنی کلفورڈ سے دور رہیں کیوںکہ وہ انہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق شوہر مائیکل موسنے اس دوران ایک مرتبہ ان پر جان لیوا حملہ کرنے اور ایک بار ان کی گاڑی چرانے کی کوشش کر چکے تھے۔ ان کی اپنے موجودہ پارٹنر گلینڈن کرین سے ایک چھ سالہ بیٹی بھی ہے۔ ان کی مشہور فلموں کے نام سپیس نٹس، گڈ ول ہمپنگ، پورکنگ ود پرائڈ، سپریڈنگ مائے سیڈ اور ران جیریمی ہیں۔

واضح رہے کہ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں اپنے ساتھ جنسی تعلقات کا راز افشا نہ کرنے کے عوض ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر دئیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).