برطانیہ اور امریکہ سمیت 24 ممالک کے سیاحوں کے لیے پاکستان آمد پر ویزا


پاکستان نے امریکہ اور برطانیہ سمیت ایشیا اور یورپ کے 24 ممالک سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کے بعد 30 دن کا ویزا دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے امیگریشن حکام اور ایف ائی اے کی جانب سے جاری اشتہار کے مطابق یہ سہولت گروہ کی صورت میں سیاحت کے لیے آنے والے افراد کے لیے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

مالم جبہ ایک مرتبہ پھر سیاحوں کی منزل

بدھا کے مجسمے کی دوبارہ تعمیر

اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحت کے دلدادہ ممالک سے آنے والے افراد پاکستان میں تفریحی دورے کروانے والے اداروں کے توسط یہ ویزا حاصل کر سکتےہیں۔

اس پیشکش سے استفادہ حاصل کرنے کے خواہش مند افراد سے کہا گیا ہے کہ وہ کسی امیگریشن اہلکار یا ویزا اہلکار سے اس بابت معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

ان کی جانب سے فراہم کردہ ٹوور آپریٹیرز کی فہرست سے انتخاب کے بعد یہی ٹوور آپریٹر سیاحوں کے لیے مطلوبہ دستاویزات ایف آئی اے کو فراہم کرے گا۔

جن ممالک کے سیاحوں کے لیے آمد پر ویزا کی سہولت دی گئی ہے ان میں آسٹریلیا، بیلجیئم، کینیڈا، چین، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آیس لینڈ، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، لگزمبرگ، ملائیشیا، نیدر لینڈز، ناروے، پرتگال، سنگاپور، سپین، سویڈن، تھائی لینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ’سیاح پاکستان کے لیے اثاثہ ہیں اور ایف آئی اے کا امیگریشن کا شعبہ آپ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہے اور آپ کی پاکستان آمد اور روانگی کو پریشانیوں سے پاک بنانے کے لیے کوشاں ہے۔‘


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32465 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp