معاشرے میں تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے لائی جا سکتی ہے: علی ظفر


ali zafarبھارتی اخبار کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ وہ فلموں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اپنے نئے البمز کی تیاری اور فلاحی سرگرمیوں پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
علی ظفرنے بتایاکہ وہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم اور سکولوں کی تعمیر جیسے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔ علی ظفر نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ تبدیلی صرف تعلیم کے ذریعے ہی لائی جا سکتی ہے۔ پاکستانی گلو کار اور اداکار علی ظفر نے کہا ہے کہ انھوں نے 60 دنوں میں50 شوز کیے۔
علی ظفرنے اپنے نئے البم کی موسیقی پر کام مکمل کر لیا ہے اور اپنی نئی بالی وڈ فلم کی شوٹنگ بھی بھارتی ساحلی شہر گوا میں مکمل کر لی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments