ہولی وڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں : کرینہ کپور


karinaایک طرف جہاں ایک کے بعد ایک بولی وڈ اداکارہ ہولی وڈ جانے کا خواب پورا کرتی نظر آرہی ہے وہیں اداکارہ کرینہ کپور خان کا کہنا ہے کہ انہیں ہولی وڈ جاکر کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔کرینہ کی ہم عصر اداکارائیں دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا دونوں ہی اس وقت بولی وڈ میں اپنی ڈیبیو فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کرینہ کپور کا کہنا تھا ’مجھے ہولی وڈ فلمز کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، آج لوگ دنیا بھر میں ہندی فلمز دیکھتے ہیں اور ان فلموں کو دوسری زبانوں میں بھی ڈب کیا جاتا ہے تو ایسا نہیں کہ دوسری صنعت میں کوئی یہاں کی اداکاراو¿ں کو نہیں جانتا‘۔کرینہ کا مزید کہنا تھا ’ہولی وڈ میں کام کرنے کے لیے ایک مختلف قسم کی لگن چاہیے جو شاید مجھ میں نہیں ہے‘۔
کرینہ اس وقت اپنی فلم ’کی اینڈ کا‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک کاروباری بیوی جبکہ فلم میں ان کے شوہر ارجن کپور ایک گھریلو شوہر بنیں گے۔کرینہ کے مطابق ان کے شوہر سیف علی خان کی وجہ سے انہوں نے یہ کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا ’آپ کے ساتھی کا سہارا بہت ضروری ہوتا ہے، اگر میرا ساتھی مجھے سپورٹ نہیں کرتا تو میں کی اینڈ کا جیسی فلم میں کام نہیں کر سکتی تھی‘۔
آر بالکی کی ہدایت میں بننے والی فلم ’کی اینڈ کا‘ رواں سال یکم اپریل کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


Comments

FB Login Required - comments