محمد عباس اور سہیل خان لیسٹرشائر کے لیے کھیلیں گے


عباس

محمد عباس اب تک پانچ ٹیسٹ میچوں میں 21.34 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں

انگلش کاؤنٹی لیسٹرشائر نے پاکستانی فاسٹ بولرز محمد عباس اور سہیل خان کے ساتھ 2018 کے سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

27 سالہ بولر محمد عباس اس سیزن کے بیستر میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جبکہ 33 سالہ سہیل خان اپریل اور جون میں لیسٹرشائر کا حصہ بنیں گے جب محمد عباس پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کے لیے شاید قومی ٹیم کا حصہ بن جائیں۔

محمد عباس اب تک پانچ ٹیسٹ میچوں میں 21.34 کی اوسط سے 23 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں!

ویلڈنگ اور چمڑے کی فیکٹری سے ویسٹ انڈیز تک

کرکٹ کی تاریخ کے یادگار چھکے

’اگلے ورلڈ کپ تک کھیلنے کی خواہش ہے‘

جبکہ پاکستان میں ڈومیسٹک سطح پر وہ سنہ 2015-16 اور 2016-17 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بھی ہیں۔

سہیل خان

سہیل خان کا سرخ اور سفید دونوں گیندوں سے ریکارڈ بہترین ہے: ہیڈ کوچ لیسٹرشائر

سہیل خان اب تک 24.37 کی اوسط سے 432 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کر چکیں ہیں اور سنہ 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دورۂ انگلینڈ کے دوران انھوں نے دو ٹیسٹ میچوں میں 25 رنز کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

لیسٹرشائر کے ہیڈ کوچ پال نکسن کا کہنا تھا کہ ’ہمیں ایک معیاری غیرملکی فاسٹ بولر کی تلاش تھی اور محمد عباس اس معیار پر پورا اترتے ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ان کا ٹیسٹ میچ ریکارڈ ایک منفرد کلاس رکھتا ہے، وہ ایک نیا کھلاڑی ہے اور انھیں خوشی ہے کہ وہ ان کی ٹیم کا حصہ بنے۔

پال نکسن کا کہنا تھا کہ متبادل کھلاڑی کے طور پر اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنا اہم ہے اور سہیل خان کا سرخ اور سفید دونوں گیندوں سے ریکارڈ بہترین ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp