’گاڑی کی سیٹوں پر خون نہ لگے‘، پولیس کا زخمیوں کی مدد سے انکار


انڈین پولیس

فائل فوٹو

اطلاعات کے مطابق انڈیا میں دو نوجوان ٹریفک حادثے کے بعد اس وقت ہلاک ہو گئے جب پولیس نے مبینہ طور پر انھیں قریبی ہسپتال لے جانے سے انکار کر دیا۔

ریاست اترپردیش کے علاقے سہارنپور کی پولیس پر الزام ہے کہ انھوں نے ان نوجوانوں کو اس لیے اپنی گاڑی میں نہیں بٹھایا کہ کہیں اس کی سیٹوں پر خون کے دھبے نہ لگ جائیں۔

اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

یہ بات اس وقت منظرِ عام پر آئی جب اس واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں خون میں لت پت نوجوانوں کو سڑک پر پڑے دیکھا جا سکتا ہے اور ایک راہگیر پولیس سے درخواست کر رہا ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔

https://twitter.com/ANINewsUP/status/954563509974528000

اترپردیش کی پولیس کو حال ہی میں نئی گاڑیاں ملی ہیں جن کا مقصد ہنگامی سروس میں بہتری لانا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp