اکشے کمار کی ساس انہیں ہم جنس پرست کیوں سمجھتی رہیں؟


بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے داماد اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن فلمیں کرنے کے ساتھ اکثر سماجی موضوعات پر بننے والی فلمیں کرنے میں بھی اپنی مثال آپ ہیں جس میں’ ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسری اہم فلم ’پیڈ مین‘ ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ معاشرے میں اصلاح چاہنے والے اکشے کمار کی ساس ڈمپل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔

ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ اُن کی والدہ کو اکشے پر اس لیے شک تھا کیوں کہ ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ نے اکشے کی جانچ پڑتال بھی کرائی دیگر لوگوں سے اکشے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور میرے مستقبل کی خاطر اکشے کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا، جب انہیں یقین ہوگیا کہ اکشے ہم جنس پرست نہیں تب وہ ہماری شادی کے لیے راضی ہوئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).