ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ


کرکٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی 20 کرکٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ویلنگٹن میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں احمد شہزاد کی واپسی ہوئی ہے لیکن پہلے میچ کے لیے وہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور عمر امین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت ٹم ساؤدی کر رہے ہیں جبکہ کین ولیم کو آرام کا موقع دیا گیا ہے۔

پہلے میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹرینٹ بولڈ اور لوکی فرگوسن کی جگہ گلین فلپس، سیتھ رینس، ٹام بروس، انارو کچن اور ایش سوڈی کو شامل کیا گیا ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

’اِدھر اُدھر کی کرکٹ پر کنٹرول کرنا ہو گا‘

نیوزی لینڈ کا ون ڈے سیریز میں وائٹ واش

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 15 ٹی 20 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے آٹھ میں پاکستان نے فتح حاصل کی جبکہ سات میں نیوزی لینڈ کامیاب رہا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے گذشتہ پانچ ٹی 20 میچز میں نیوزی لینڈ کا پلڑا بھاری رہا ہے اور صرف ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا تھا۔

اس سے قبل پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے کلین سویپ کرتے ہوئے پانچوں میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32496 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp