ماہرہ خان کی مس ویٹ فائنل میں شرکت
شدت سے ا نتظار کئے جانے والا مس ویٹ پاکستان 2017ء کا فائنل کراچی ایکسپو میں گزشتہ روز ہوا جس میں فاتح کا اعلان ہوا۔
12ہفتے کے سخت مقابلے کے بعد بارہ میں سے تین امیدوار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں جن کے نام نمرہ خان‘نفیہ سحر اورحرا خان ہیں۔ تقریب کے میزبان اظفر رحمن نے فائنل کا آغاز گزشتہ تمام اقساط کی ایک جھلک سے شروع کیا جن میں زیادہ تر تھائی لینڈ میں عکس بند ہوئے ہیں۔
تعارف کے بعد مشہورمعروف ججز عدنان صدیقی‘ حریم فاروق اورآمنہ شیخ نے خواتین میں ہونے والی تبدیلی اورشوپر بات کی ‘ جس کو شائقین نے بھرپورسراہا۔
اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مس ویٹ کے آخری مرحلے میں شرکت کی، تو ان کے منفرد انداز پر مداحوں نے انہیں خوب داد دی۔
پاکستانی کی صف اول کی اداکارہ اکثر میڈیا کی خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ اس بار ان کی ایک رائیلٹی شو مس ویٹ کے آخری مرحلے کے ریڈ کارپٹ پر لی گئیں تصاویر نے مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔
انہوں نے اپنی گاڑی کی سیٹ پر بیٹھے ہوئے بھی ایک تصویر لی، ان کے مداحوں نے ان کے اس انداز کو بھی خوب پسند کیا۔
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).