ترجمان پاک فوج اور وفاقی وزیراطلاعات آج پریس کانفرنس کریں گے


press conferenceوفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید اور پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آج مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید اور ڈ ی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ آج شام پونے 5 بجے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔ مشترکہ پریس کانفرنس میں وفاقی حکومت اور پاک فوج کے ترجمان دہشت گردی کے خلاف پنجاب میں جاری آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے جب کہ بلوچستان سے گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کل بھوش یادیو سے تفتیش میں ہونے والے انکشافات سے بھی پردہ اٹھائیں گے۔


Comments

FB Login Required - comments