عمران خان کی روحانی گرو بشریٰ بی بی نے کے پی کے اسمبلی توڑنے کی مخالفت کر دی


پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران کی روحانی گرو اور ممکنہ طور پر ان کی آئندہ بیگم نے مشورہ دیا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہ کی جائے۔ اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کا توڑنے جانا پارٹی کے لئے اچھا شگون نہیں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ نے مزید مشورہ دیا ہے کہ آئندہ انتخابات کے لئے عوامی رابطے کی مہم کو تیز کیا جائے۔ اور اس مہم کے دوارن کسی مناسب وقت پر استعفے دینے کا فیصلہ کیا جائے۔ تحریک انصاف کے داخلی ذرائع کے مطابق عمران خان نے مشورہ قبول کرتے ہوئے عوامی جلسے منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).