جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہے تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔

ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت چلنا ضروری ہے اگر جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے رہیں تو جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ بھی جمہوریت کے حامی ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ کہا ہے کہ وہ آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے وہ سینیٹ میں جانے والے پہلے آرمی چیف بھی ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ عام انتخابات الیکشن کمیشن اور حکومت کو کرانا ہیں۔ فوج کا اس میں کوئی کردار نہیں البتہ آئینی حدود میں انتخابات سے متعلق جو بھی احکامات ملیں گے اس پر عمل درآمد کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).