ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام


نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود قتل کیس میں ملوث ایس پی راؤ انوار کی دبئی فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر رات 2 بجے ایس پی ملیر راؤ انوار روکا گیا جو پرواز 615 سے دبئی جانا چاہتے تھے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق راؤ انوارکو گرفتارنہیں کیا گیا لیکن سفرسے روکا گیا ہے جس کے بعد وہ واپس اسلام آباد چلے گئے۔

نقیب اللہ کی ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر راؤ انوار گزشتہ روز تک اپنا موبائل فون نمبر بند کرکے روپوش ہوگئے تھے اور کسی سے بھی رابطہ نہیں کر رہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).