ایشا گپتا؛ خبروں میں رہنے کے لیے بولڈ فوٹو شوٹ کے بعد اگلا قدم


ہالی ووڈ کی صف اول کی اداکارہ انجلینا جولی سے مشابہت کے باعث بھارتی فلم انڈسٹری میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ایشا گپتا فلموں اور اداکاری کے ذریعے تو کوئی خاص کمال نہ دکھا سکیں تاہم وہ بولڈ فوٹو شوٹ کے ذریعے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

 فلم ’’راز3‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا نے بھی دیگر اداکاراؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے  ہونٹوں کی سرجری کروالی۔

 

ایشا گپتا فلموں میں بھی زیادہ تر بولڈ کردار ادا کرنے کے لیے ہی کاسٹ کی جاتی ہیں تاہم کچھ عرصے سے ان کا کوئی قابل ذکر کام منظر عام پر نہیں آیا، لہٰذا اداکارہ نے خبروں میں رہنے کے لیے دیگر اداکاراؤں کی طرح پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا اور واقعی خبروں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

ایشا گپتا نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر جاری کی ہیں جن میں ان کے چہرے پر کی جانے والی تبدیلی کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ ایشا نے دیگر اداکاراؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے ہونٹوں کی پلاسٹک سرجری کرائی ہے۔ سرجری کے بعد ان کی شخصیت ہی بدل گئی۔

واضح رہے کہ ایشا گپتا آخری بار اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’’بادشاہو‘‘ میں نظر آئی تھیں تاہم  وہ اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).