الاسکا میں زلزلہ سونامی کا خطرہ


بریکنگ

امریکہ کی ریاست الاسکا میں سات اعشاریہ نو شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کے خطرے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز کودیک کے قصبے سے تین سو کلو جنوب مشرق میں دو کلو میٹر کی گہرائی پر تھا۔

امریکہ میں موسمیات کے قومی ادارے نے کہا ہے کہ برٹش کولمبیا اور الاسکا کے لیے سونامی کی وارنگ جاری کی گئی ہے جبکہ ملک کے مغربی ساحلی علاقے کو بھی ہوشیار رہنے کے لیے کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گرین لینڈ میں سونامی سے مکانات بہہ گئے

پاکستان اور ایران کو سونامی کے مشترکہ خطرے کا سامنا

حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی رہائشی کالونیوں کو حقیقتاً خطرہ ہے اور لوگوں کو ساحل سے دور اونچائی پر واقع علاقوں میں منتقل ہونے کی تلقین کی گئی ہے۔

بحرالکاہل کے سونامی وارنگ سینٹر نے کہا ہے زلزلے کے بارے میں ابتدائی معلومات کے مطابق وسیع پیمانے پر سونامی لہروں کے اٹھنے کا خطرہ موجود ہے۔

انھوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں حکام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ہوائی کے جزیرے میں حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت سے لگتا ہے کہ سونامی سے انھیں بھی خطرہ ہو سکتا گو کہ ہوائی زلزلے کے مرکز سے بہت دور ہے۔

حکام نے عوام کو باخبر رکھنے کے لیے ہر ایک گھنٹے کے بعد تاز ترین معلومات فراہم کرنے کا بندوبست کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp