بچوں سے زیادتی؛ مسائل کو حل کرنے کے لیے سڑکوں پر نہ آئیں۔ پریانکا چوپڑا


بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بچوں سے زیادتی صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہوتی ہے  اور اس کے لئے ہمیں موثر حل نکالنا ہوگا۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی اداکاری سے بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی نمایاں مقام حاصل کیا ہے، پریانکا وہ ناصرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ خدمت خلق میں بھی پیش پیش رہتی ہیں، پریانکا چوپڑا اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کی اعزازی سفیر بھی ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران پریانکا نے اپنی سماجی خدمات کے سسلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی خدمت کرنا اور ان کی مدد کرنا ان کی زندگی کا اہم حصہ ہے، انہوں نے کم عمری میں ہی سماجی خدمات میں حصہ لینا شروع کردیا تھا، ان کی فیملی کا ہمیشہ سے یہ ماننا رہا ہے کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا تعلق کہاں سے ہے یا آپ کن حالات کا سامنا کررہے ہیں، آپ کو اپنی سماجی ذمہ داریاں نہیں بھولنی چاہئیں۔

پریانکا چوپڑانے کم عمری کی شادیوں اورچھوٹے بچے  بچیوں کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات کے بارے میں کہا کہ میں جھوٹ نہیں بولوں گی،  یہ شرمناک واقعات صرف بھارت میں نہیں بلکہ دنیا بھر کےممالک میں ہوتے ہیں۔ لیکن میں دیگرلوگوں کی طرح یہ نہیں کہوں گی کہ ہمیں ان مسائل کے خلاف کھڑا ہوجانا چاہئے یا سڑکوں پر آجانا چاہئے، ان مسائل کے حل موجود ہیں، بس ہمیں ان کا ادراک کرکے انہیں حل کرنے کی کوشش پر غور کرنا چاہئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).