غیر قانونی طور پہ یورپ جانا شرعاً حرام ہے


علماء کرام مساجد میں وعظ وتبلیغ کے ذریعے بھی نوجوانوں کو اپنے وطن سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کریں اور انہیں یورپ جانے سے روکنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔

الجزائر کی سپریم اسلامی کونسل نے ایک فتوے میں خفیہ طریقےسے یورپ منتقلی کو حرام قرار دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق افریقی ملک الجزائر کے وزیر برائے مذہبی امور محمد عیسیٰ نے سپریم اسلامی کونسل کے فتوے کی تائید کی ہے۔

اس فتوے میں الجزائر سے شہریوں کی غیرقانونی یورپ منتقلی کو شرعاً حرام قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بیرون ملک غیرقانونی نقل مکانی کو حرام قرار دینے سے متعلق یہ فتویٰ اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

الجزائر کے وزیر برائے لوکل گورنمنٹ نے کہا ہے کہ محض فتووں سے شہریوں کو یورپ ہجرت سے روکنا کافی نہیں ہوگا، حکومت نوجوان طبقے کو بنیادی مراعات فراہم کرے تاکہ نوجوانوں کا یورپ کی طرف نقل مکانی کا رحجان کم ہو۔

اسی طرح علماء کرام مساجد میں وعظ وتبلیغ کے ذریعے بھی نوجوانوں کو اپنے وطن سے وابستگی اختیار کرنے کی تلقین کریں اور انہیں یورپ جانے سے روکنے کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).