روس امریکی مڈ ٹرم انتخابات پر اثرانداز ہو گا ۔ سی آئی اے ڈائریکٹر


سی آئی اے ڈائریکٹر Mike Pompeo نے کہا ہے کہ روس امریکی مڈٹرم انتخابات میں مداخلت کرے گا۔  ان کا کہنا تھا کہ یہ کریملن کی پالیسی ہے کہ وہ مغرب اور امریکہ کی مقامی پر رسوخ حاصل کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ روس پر پہلے ہی امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کا الزام ہے ۔ امریکی کونسل رابرٹ ملر اس الزام کی تحقیقت کر رہے ہیں ۔۔ روس نے پہلے ہی امریکی صدارتی انتخابات میں اثرانداز ہونے کے الزام کو مسترد کیا ہے ۔

سی آئی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ روسی ہر ممکن کوشش کریں گے کہ امریکی انتخابات پر اثرانداز ہوں ۔ اس کے ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ انہیں امریکی نظام انتخاب پر یقین ہے کہ وہ اس قابل ضرور ہے کہ فری اور فئیر الیکشن کرا سکے ۔ ہمارا نظام اس قابل ہے کہ وہ بیرونی مداخلت کی کوشش کا کامیاب مقابلہ کر سکتا ہے ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).