گلیمرس کردار کو اپنے لیے خطرہ محسوس کرتی ہوں: ریچا چڈھا
بالی ووڈ اداکارہ ریچا چڈھا نے کہا ہے کہ گلیمرس کردار میرے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریچا چڈھا جو فلم ”کیبرے “ میں کیبرے ڈانسر کا کردار نبھارہی ہیں کا کہناہے کہ وہ گلیمرس کردار ادا کرتے ہوئے محسوس کر رہی ہیں کہ یہ ان کے لیے خطرناک ہو گا۔ انھوں نے کہا کہ وہ خود کوصرف فلم اور ٹی وی تک ہی محدود نہیں رکھنا چاہتیں بلکہ اداکاری کے علاوہ بھی کچھ دلچسپ کرنا چاہتی ہیں۔ ریچا چڈھا نے بتایاکہ انھوں نے ایک مختصر فلم لکھی ہے تاہم اسے بنانے کا وقت نہیں ملا ہے۔
Latest posts by نیوز ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).