فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیوں کا حملہ ہو سکتا ہے: روسی حکام


فٹبال

روسی حکام کے مطابق رواں سال موسم گرما میں ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے دوران ٹڈیاں بڑی تعداد میں گراؤنڈز پر حملہ کر سکتی ہیں جس کے وجہ سے ’عالمی سکینڈل‘ بھی بن سکتا ہے۔

پیوٹر چیکمیاف کا کہنا ہے کہ جنوبی روس میں تقریباً دس لاکھ ہیکٹر زمین کا حصہ ٹڈیوں سے بھرا ہوا ہے۔

ٹڈیوں کے حملے سے متاثر ہونے والے مقامات میں ولگوگراڈ بھی ہے جہاں انگلینڈ اور تیونس کے درمیان 18 جون کو میچ کھیلا جائے گا۔

پیوٹر چیکمیاف نے کہا ہے کہ ’ہمیں ٹڈیوں سے نمٹنا تو آتا ہے لیکن ہم رواں سال ان ٹڈیوں کی وجہ سے عالمی سکینڈل سے کیسے بچ سکتے ہیں؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ساری دنیا یہاں آ رہی ہے۔ فٹبال کے میدان سبز ہوتے ہیں، ٹڈیوں کو سبزا بہت پسند ہے۔‘

وزارتِ زراعت کے محکمہ کاشتکاری کے سربراہ پیوٹر چیکمیاف نے مزید کہا کہ ’ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ ٹڈیاں وہاں نہ آئیں جہاں فٹبال کھیلا جا رہا ہو؟‘

خیال رہے کہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 کا آغاز 14 جون سے روس میں ہونے والا ہے، جہاں 11 شہروں کے 12 سٹیڈیمز میں میچز کھیلے جائیں گے۔

ٹڈیاں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32558 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp