کچھ عناصر پاک ایران تعلقات سے خوش نہیں : ایرانی سفارتخانہ


rawپاکستان میں ایرانی سفارتخانے نے بھارتی را افسر کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر کچھ عناصر کی طرف سے قیاس آرائیوں کے حوالہ سے کہا ہے کہ یہ عناصر ایرانی صدر کے دورہ کی کامیابیوں کو پھیکا کرنے کی کوشش کررہے ہیں یہ عناصر ایران پاکستان کے درمیان فروغ پاتے تعلقات سے خوش نہیں۔ سفارتخانے کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر کی غلط خبروں اور قیاس آرائیوں سے پاک ایران دوستی اور محبت پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ ایران ہمیشہ سے پاکستان کو متحد دیکھنا چاہتا ہے اور اس کا قابل اطمینان ہمسایہ ملک ہے۔ ایران کو کبھی بھی پاکستان کی مغربی سرحدوں پر کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوا ، مشترکہ سرحدوں کو امن اور دوستی کی سرحدیں تصور کرتے ہیں ، ایرانی صدر قرار دے چکے کہ”ایران کی سلامتی پاکستان کی سلامتی اور پاکستان کی سلامتی ایران کی سلامتی ہے”۔ ایسی گھٹیا اور توہین آمیز باتوں سے دونوں ممالک کے مثبت اور مخلصانہ نقطہ نظر پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


Comments

FB Login Required - comments