دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کی حیثیت سے جنگ لڑ رہے ہیں : طارق فاطمی


tariq fatmiواشنگٹن میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ سید طارق فاطمی کی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی۔ چینی وزیر خارجہ نے سانحہ لاہور میں انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن سٹیٹ کی حیثیت سے پوری دنیا کی جنگ لڑ رہا ہے اور پوری دنیا پاکستان کی اس قربانی کو تسلیم کرتی ہے۔ طارق فاطمی نے پاکستان سے اظہار یکجہتی پر چینی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی پاکستان اور چین کی مشترکہ دشمن ہے۔


Comments

FB Login Required - comments