پاکستان آنے کے لیے موقعے کی تلاش میں ہوں : ارجن کپور


\"arjunبھارتی فلم سٹار ارجن کپور کہتے ہیں کہ ان کا آبائی تعلق پاکستان سے ہے اور ان کے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پاکستانی ہے اس لیے وہ یہاں آنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے ارجن کپور کا کہنا تھا کہ ان کا ورثہ پاکستان میں ہے کیونکہ ان کے دادا کا تعلق پشاور سے ہے، اس کے علاوہ ان کے مداحوں کی بڑی تعداد پاکستانی ہے، جن سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطے میں ہیں لیکن وہ خود پاکستان آنے کے لیے بے قرار ہیں، وہ یہاں آنے کے لیے خاص موقع کی تلاش میں ہیں تاکہ وہ اپنے مداحوں کو خوش کرسکیں۔
ارجن کپور کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم ”کا اور کی“ کا موضوع عام کہانیوں سے مختلف ہے اوہ پر امید ہیں کہ اس فلم کو پاکستانی شائقین خصوصاً نوجوان پسند کریں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments