کسی بھی کھیل پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش ہے : سوناکشی


sonkshi sinhaبالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم پر بننے والی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
بالی ووڈ میں مختلف کھیلوں میں کارہائے نمایاں دینے والے کھلاڑیوں کی زندگی پر فلم بنانے کا رجحان چل نکلا ہے جس میں اداکار عامر خان اور سلمان خان بھی پیش پیش ہیں تاہم اب اداکارہ سوناکشی سنہا نے بھی بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم پر فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے انٹرویو میں سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ میں سکول میں ٹیبل ٹینس اور والی بال کھیلتی رہی ہوں اسی لیے کسی بھی کھیل کی فلم میں کام کرنا پسند کروں گی جب کہ بھارت کی خواتین کی ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے جس پر انتہائی دلچسپ فلم بنائی جاسکتی ہے اگر اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور فلم کا حصہ بنوں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی ا?نے والی فلموں ”اکیرہ“ اور ”فورس 2“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments