مٹھی بھر دہشت گرد حوصلے پست نہیں کر سکتے : کور کمانڈر لاہور


cor comandar lahoreکور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا ہے کہ مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔
رینجرز ٹریننگ گیریژن لاہور میں انسداد دہشت گردی کی تربیت مکمل کرنے والے 24 ویں دستے کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے جو آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے، آپریشن کی کامیابی کا سہرا عوام کے سر بھی جاتا ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے پاو¿ں اکھڑ چکے ہیں اور دہشت گرد بزدلانہ کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گردوں نے پہلے آرمی پبلک سکول پشاور میں اور پھر گلشن اقبال پار ک میں ننھے اور معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، مٹھی بھردہشت گرد جان لیں کہ وہ ہمارے حوصلے کم پست نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرز ملکی دفاع میں صف اول کا کردار ادا کر رہی ہے اور ہمارے جوان ملکی دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔


Comments

FB Login Required - comments