شاہ رخ اور سنجے لیلا بھنسالی 13 سال بعد اکٹھے کام کریں گے


sunjay lailaبولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور پروڈیوسرو ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی 13 سال بعد ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے۔بولی وڈ لائف کی ایک رپورٹ کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان بہت جلد ایک فلم کرنے جارہے ہیں۔فلم کے حوالے سے اب تک کسی قسم کی تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں البتہ اس خبر نے سب کو حیران ضرور کردیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلمیں دو مرتبہ باکس آفس پر آمنے سامنے آچکی ہیں۔2007 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘ اور شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ ایک ساتھ ریلیز ہوئیں۔
شاہ رخ کی فلم کو تو باکس آفس پر بڑی کامیابی ملی جبکہ ’سانوریا‘ بری طرح ناکام ہوئی تھی۔اس کے بعد سنجے لیلا بھنسالی اور شاہ رخ خان کے درمیان تعلقات سرد ہوگئے، 2015 میں دونوں ایک بار پھر اپنی فلموں کے ساتھ باکس آفس پر مدمقابل آئے۔تاہم اس مرتبہ شاہ رخ کی فلم ’دل والے‘ اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ دونوں ہی نے باکس آفس ہر بڑی کامیابی حاصل کی۔لیکن حیرانی کی بات یہ تھی کہ اس بار شاہ رخ کی فلم کو ناقدین کی جانب سے تنقید کا نشانہ کرنا پڑا جبکہ ’باجی راو¿ مستانی‘ کو بے حد پسند کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا تھا ’شاہ رخ اور میں بہت اچھے دوست ہیں اور میں ان کی بے حد عزت کرتا ہوں‘۔


Comments

FB Login Required - comments