مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی درخواست مسترد


masood azharاقوام متحدہ میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہندوستانی درخواست کو چین نے ایک بار پھر مسترد کردیا۔
ہندوستانی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں اقوام متحدہ کے اہم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ درخواست کی ڈیڈلائن سے محض چند گھنٹوں قبل چین نے اقوام متحدہ کی کمیٹی میں ہندوستانی درخواست کو ویٹو کردیا۔
واضح رہے کہ رواں سال 2 جنوری کو پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے فروری میں اقوام متحدہ کی کمیٹی کو مسعود اظہر کا نام دہشت گروں کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے درخواست کے ساتھ جیش محمد اور مسعود اظہر کے پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں ملوث ہونے کے مبینہ شواہد بھی پیش کیے تھے۔
ہندوستان نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں نہ ڈالے جانے تک جنوبی ایشیائی ممالک کو اس دہشت گرد گروپ سے خطرہ رہے گا۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جیش محمد کو 2001 میں کالعدم قرار دیا گیا تھا، تاہم ممبئی حملوں کے بعد بھی چین مولانا مسعود اظہر کا نام اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہندوستانی قرارداد کو ویٹو کرچکا ہے۔


Comments

FB Login Required - comments

One thought on “مولانا مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی درخواست مسترد

  • 03-04-2016 at 4:36 pm
    Permalink

    چائنا کی غیر جانب داری ہے ۔۔۔ اور انڈیا کی رسوائ

Comments are closed.