’یلغار‘ کے ذریعے امن کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے: شان


\"zalghar\"ہدایت کار وقاص حسن رانا فلم یلغار کے آخری سپیل کے دوران شان ، بلال اشرف اور ہمایوں سعید کے خطرناک مناظر فلمانے میں مصروف ہوگئے مناظر میں سینکڑوں ایکسٹرا فنکار بھی حصہ لے رہے ہیں۔اداکار شان نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم’ وار‘ کے بعد ’یلغار‘ کا لوگ بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ملک و بیرون ممالک کے دوروں کے دوران اکثر لوگوں نے فلم’ یلغار‘ کی ریلیز کے بارے میں ضرور پوچھا ۔ہماری کوشش ہے دنیا بھر کے شائقین کو متاثر کن فلم دیکر بتا ئیں کہ ہم بھی کسی سے کم نہیں۔ مذکورہ فلم ملکی انڈسٹری کی تاریخ میں اب تک سب سے کثیر سرمائے سے بنائی جانے والی واحد فلم ہوگی جس میں بعض مناظر میں حقیقی گولہ بارود کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا پاک فوج نے جس طرح دہشت گردوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اس فلم میں اس کا عکس بھی نمایاں ہوگا،انہوں نے کہا ہم نے دنیا بھر کے لوگوں کو اس فلم کے ذریعے امن و آشتی کا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments