انسانی جان بچانے والا امن عظیم ہے


کسی ملک کی ترقی کا راز جاننا ہو تو وہاں تعلیم کی سہولیات اور صحت کے شعبے میں ترقی دیکھنا چاہیے۔ ہم ان دونوں میدانوں میں بہت پیچھے ہیں لیکن پھر بھی کچھ دیوانے ہیں جو دونوں شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ صحت کے شعبے میں ایسا ہی کام امن فاؤنڈیشن کررہی ہے۔ امن فاؤنڈیشن نے ایسی ایمبولینسز متعارف کروائی ہیں جو تمام جدید طبی سہولیات سے آراستہ ہیں گو تعداد میں کم ہیں لیکن ان کے ہونے سے بہت سہولت ہو گئی ہے۔

امن فاؤنڈیشن نے پاکستان میں امن ایمبولینس سروس سے ایک انقلاب رونما کیا ہے کیونکہ اس سے پہلے ایسی ایمبولینسز کا پاکستانی عوام تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ جب ہم فلموں میں دیکھتے کہ کس طرح ایک لمبی کمرے نما ایمبولینس میں مریض کو بر وقت تمام طبی سہولیات مہیا کی جاتیں لمحوں میں ای سی جی، بلڈ پریشر، خون روکنا اور آکسیجن ماسک لگا کر آکسیجن مہیا کرنے کے ساتھ زندگی بچانے والی تمام سہولیات دی جاتیں تو سوچتے شاید یہ فلموں کے لیے ایمبولینس بنائی گئیں ہیں لیکن ملک سے باہر جانے کا اتفاق ہوا اور ایسی ایمبولینسز عام طور پر دیکھنے کو ملیں تو دل میں دعا کی کاش پاکستان میں بھی ایسی ایمبولینس سروس ہو جو بلا تفریق سب کی مدد کریں اور بروقت زندگی بچائی جاسکے۔

یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ امن فاؤنڈیشن نے امن ایمبولینس کی صورت میں پاکستانی عوام کو یہ تحفہ دیس ہے۔ امن ایمبولینس نے ایمرجینسی سہولیات میں پاکستان میں ایک انقلاب رونما کردیا ہے اب مریض کو ایمرجینسی طبی امداد ایمبولینس میں ہی مہیا کردی جاتی ہین اور ہسپتال پہنچنے تک مریض اس قابل ہوجاتا ہے کہ اس کی جھان بچائی جاسکے۔ امن ایمبولینس سروس کو 2014 کا ایشیاء کی بہترین ای ایم ایس سروس کا ایوارڈ مل چکا ہے۔

امن فاونڈیشن کے زیر اہتمام تقریباً سو کے قریب ایمبولینسز ہیں جن میں میڈیکل ٹیکنیشنز، ڈاکٹرز اور زندگی بچانے والی دوائیں اور آلات مہیا کیے گئے ہیں۔ امن ایمبولینسز ہفتے میں سات دن چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے موجود ہوتیں ہیں۔ شہر میں کئی جگہ امن فاؤنڈیشن نے اپنے سینٹرز بنائے ہوئے ہیں اور وہاں ایمبولینسز کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کے لیے تیار رہتیں ہیں۔ کسی ایمرجینسی کی صورت میں عمومًا فون کال کرنے کے بارہ منٹ کے اندر ایمبولینس جائے حادثہ پر موجود ہوتی ہے۔ ایمبولینس میں ایمرجینسی میں استعمال ہونے والے تمام جدید آلات نصب ہیں جنھیں تربیت یافتہ ٹیکنیشنز چلاتے ہیں، ان ایمبولینسز کا رابطہ اپنے کمانڈ اور کنٹرول سسٹم سے مستقل رہتا ہے اور ٹریکنگ سسٹم کے تحت ان کی موجودگی کس جگہ ہے آسانی سے پتہ چل جاتا ہے وائرلیس کے ذریعے ان کا رابطہ اپنے سینٹرز سے رہتا ہے۔

اس ایمبولینس سروس کا اہم مقصد زندگی کو بچانا اور بروقت طبی امداد ایمبولینس میں مہیا کرکے مریض کو ہسپتال پہنچانا ہے۔ اس کے خاطر خواہ نتائج مل رہے ہیں۔ اس کے کاموں میں شدید زخمی کے زخموں کا فوری خون بند کرنا اگر ہڈی ٹوٹی ہو تو اس کو سپورٹ دینا ، اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے اس کی جان بچانا شامل ہیں اکثر بچوں کی پیدائش بھی اس ایمبولینس میں آسانی سے ہو جاتی ہے۔

امن ایمبولینس سروس کو بلانے کے لیے آپ 1021 نمبرملائیں تو کم از کم بارہ منٹ میں ایمبولینس مطلوبہ جگہ پہنچ جاتی ہے۔ امن ایمبولینس سروس کے چارجش بھی مناسب ہیں اور سہولیات بیش بہا، ان کجا اسٹاف بہت خوش اخلاق اور مددگار ہے آپ کے ساتھ اور آپ کے مریض کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتے ہیں۔

جو لوگ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہین ان کے لیے امن فاؤنڈیشن میں ملازمت کے بہترین مواقع ہیں وہ یہاں جاب کرکے اپناس کیرئر بنا سکتے ہیں۔ یہاں ان لوگوں کو پہلے تربیتی پروگرام کا حصہ بناتے ہیں اور پھر اپنے ادارے میں جاب دیتے ہیں۔

امن ایمبولینس سروس ایک ایسی مفید سروس ہے جس پھیلاؤ میں ہم سب اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آپ با اسانی امن فاونڈیشن کو اپنے عطیات دے کر امن فاونڈیشن کی انسانی خدمت میں ان کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں ہوسکتا ہے اپ کے عطیات کسی کی زندگی بچالیں اور صدقہ کا باعث بنیں۔ اٹھیں اور اپنے ملک کوسنواریں اور خدمت خلق میں ہاتھ بٹائیں، کیونکہ حقوق العباد ادا کریں اور اپنے رب کو راضی کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).