روس چوہوں کو مریخ پر بھیجے گا


\"rats\"

روسی اکیڈمی آف سائنس ميں \”بیون ایم-2\” پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے جس کے تحت چوہوں کو مریخ پر بھیجا جائے گا۔

پہلے چوہوں کو ایک مہینے کے لئے زمین کے مدار پر بھیجا جائے گا جو چوہوں کی زندگی کے حساب سے ایک انسانی سال کے برابر ہے۔ اس وقت سائنسدان چوہوں کی حالت پر نظر رکھیں گے تاکہ سمجھ سکیں کہ انہیں خلا میں کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ \”بیون 2\” نامی خلائی جہاز ميں 70 چوہوں کو خلا میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ڈھائی گنا اونچائی پر بھیجا جائے گا، جہاں خلائی تابکاری کا اثر مختلف ہے۔ اس سے پہلی ایسی اونچائی پر اتنی دیر تک کوئی جاندار مخلوق نہیں رہی ہے۔

چوہوں کوخلا میں بھیجے جانے میں سب سے بڑا مسئلہ ان کی خوراک کا ہے۔ کیوں کہ وہ ٹیوب سے نہیں کھا سکتے اور کھانا بچا نہیں سکتے۔ اس لئے سائنسدانوں نے چوہوں کے پینے کے لئے خصوصی جیل اور کھانے کے لئے سوکھی روٹی جو ٹکڑے ٹکڑے نہیں ہوتی ایجاد کی ہے۔

چوہوں کا خلائی جہاز سن 2020 میں مریخ پر بھیجے جانے کا منصوبہ ہے۔

بشکریہ جانیے روس کے بارے میں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments