کیا آپ بہتر تصویر نہیں لگا سکتے تھے؟ شادی کی سالگرہ پہ اہلیہ کو مبارکباد دینے والے وقار یونس کی کہانی


 سابق کپتان اپنے کیریئر کے دوران مخالف ٹیم کے بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے ۔ نوے کے دہائی میں بلے بازوں کیلئے دہشت کی علامت لیجنڈ فاسٹ بائولر وقار یونس 46 برس کے ہو گئے۔ سابق کپتان 16 نومبر 1971 کو وہاڑی میں پیدا ہوئے ۔ 1989 میں کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا اور پوری دنیا میں اپنی بائولنگ کی دھاک بٹھا دی ۔ پرانی گیند کو ریورس کرنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں تھا ۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کی جوڑی کا شمار دنیا کے بہترین اٹیکرز میں ہوتا تھا۔ دونوں کی جوڑی ٹو ڈبلیوز کے نام سے مشہور ہوئی ۔ تباہ کن بائولنگ اور خطرناک یارکرز کے باعث وقار یونس کو ٹو کرشر اور بوریوالا ایکسپریس جیسے القابات ملے۔

انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کمنٹری اور پھر قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ۔ حال ہی میں انہیں پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنی شادی کی سالگرہ پہ سابق فاسٹ باؤلر نے اپنی اہلیہ کی اپنے لیے خدمات کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ 18 سال قبل کیا گیا شادی کا فیصلہ زبر دست تھا، ان کی اہلیہ نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا۔

 
جواباً ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ان کو بھی شادی کی سالگرہ مبارک ہو تاہم اس سے بہتر تصویر بھی استعمال کی جا سکتی تھی۔

یاد رہے کہ وقار یونس 3 بچوں کے والد ہیں، اور ان کی اہلیہ فریال ایک ڈاکٹر ہیں اور میڈیسن کے شعبے سے منسلک ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).