عاصمہ کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین کی جائے: پرویزرشید


ن لیگی رہنما پرویزرشید نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیرکی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ کی جائے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عاصمہ نے پاکستان کو قائداعظم کے اصولوں کے مطابق جمہوری ریاست میں تبدیل کرنے کی جدوجہد کی اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو عزت اور وقار دیا۔ اسی لیے انہوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ عاصمہ جہانگیرکی تدفین سرکاری اعزازکے ساتھ کی جائے۔

پرویز رشید سے پہلے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کی تدفین سرکاری اعزاز کی جائے ۔ انہوں نے اس کے لیے وفاقی حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے تین سابق صدور علی احمد کرد، علی ظفر اور کامران مرتضیٰ نے بھی اس مطالبے کی حمایت کر دی ہے کہ عاصمہ جہانگیر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).