آیوڈین کی کمی آپ کو کتنا نقصان پہنچا سکتی ہے؟


آیوڈین

آیوڈین ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے لیکن ہم اس کی اہمیت سے بے خبر ہیں۔

یہ تھارائیڈ ہارمونز کا ایک اہم جزو ہے جو ہمارے میٹابولزم کو مضبوط کرتا ہے۔آیوڈین کے بغیر ہم شدید جسمانی مسائل کا سامنا کریں گے۔

لیکن ہم میں سے اکثریت کو یہ معلوم نہیں کہ ہمیں آیوڈین کی کتنی ضرورت ہے اور یہ کہاں سے آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماؤں کی جان بچانے والی ویڈیو لِنک کِٹ

ناریل کا تیل اتنا ہی غیر صحت مند جتنی چربی

’چکنائی خواتین سے زیادہ مردوں کے لیے مضر‘

سرے یونیورسٹی میں غذائی ادویات کی پروفیسر مارگریٹ رے مین نے کہا ہے کہ بہت سی جدید ‘صحت مند غذاؤں’ میں آیوڈین کی کمی ہے جو حاملہ خواتین میں آیوڈین کی کمی کا خطرہ بنتی ہیں۔

حاملہ خاتون

ہمیں آیوڈین کی ضرورت کیوں ہے؟

آیوڈین تھارائیڈ ہارمونز کا اہم جز ہے جو کہ میٹا بولزم کی نشوونما کے لیے اہم ہے۔ یہ دماغ کی نشوونما کے لیے ضروری ہے خاص طور پر بچہ دانی میں موجود بچے کے لیے۔

پروفیسر رے مین کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ قابل علاج بیماریاں آیوڈین کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

ان کے مطابق ’اگر حاملہ خواتین کو مناسب مقدار میں آیوڈین نہیں ملتی لیں تو ان کے بچوں کو سیکھنے کی معذوری یا تھارائیڈ ہارمون کی کمی جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ یہ تاریخی طور پر (عقل کا مورثی فتور جو پیدائشی طور پر تھارائیڈ کی کمی کی وجہ سے) جانا جاتا ہے۔

آیوڈین

Getty/EugeneTomeev

'صحت مند غذاوں کے خطرات‘

شاید دنیا میں آیوڈین کا بہترین ذریعہ سفید مچھلی ہے جس کے بعد انڈوں کی باری آتی ہے۔

دنیا کے متعدد ممالک نے آیوڈین کو اپنے نمک میں شامل کیا ہے۔

دوسرے ممالک جیسے کہ برطانیہ میں لوگ دودھ اور ڈیری کی مصنوعات سے زیادہ تر آیوڈین حاصل کرتے ہیں۔

اس کے باوجود صنعتی دنیا میں آیوڈین کی کمی ایک عام مسئلہ بن گئی ہے جو آیوڈین آمیز کھانے کی دستیابی کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ انھیں استعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔

بچہ

دیرپا اثر

پروفیسر رے مین نے نوے کی دہائی میں مغربی لندن کی 14,000 حاملہ خواتین کے حیاتیاتی نمونوں کا مشاہدہ کیا۔ انھوں نے اپنی ساتھی ڈاکٹر سارہ باتھ کے ہمراہ تمام اعداد و شمار کو دیکھا۔

ڈاکٹر باتھ نے محسوس کیا کہ ’آیوڈین کی کمی کا شکار خواتین کے پیدا ہونے والے بچوں کا آٹھ سال کی عمر میں زبانی آئی کیو کم تھا جبکہ نو برس کی عمر میں درست پڑھنے کی صلاحیت زیادہ تھی۔

Salt

آیوڈین کہاں سے آتی ہے اور ہمیں کنتی آیوڈین چاہیے؟

سمندر دنیا میں آیوڈین پیدا کرنے والے سب سے بڑا جز ہے۔ بارش کی وجہ سمندر کے قریب رہنے والے افراد آیوڈین کی کمی پودوں اور جانوروں کے ذریعے پوری کر لیتے ہیں جبکہ ایسے علاقے جہاں بارش نہیں ہوتی وہاں کے افراد کے لیے آیوڈین کی کمی ایک مسئلہ رہتی ہے۔

یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کی بھی ہے۔ ان میں پاکستان کے شمالی علاقے اور اٹلی، روس، سینٹرل ایشیا اور افریقہ کے علاقے شامل ہیں۔

خواتین کو روزانہ 150 سے 300 یو جی جبکہ مردوں کو 150 یو جی کی ضرورت ہوتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp