پریا پرکاش کا مکمل گانا (ہائی ریزولوشن) جو ان کی وجہ شہرت بنا


18 سالہ ملیالم اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ پریاپرکاش وریئر نے اپنی آنے والی پہلی ملائلم فلم ’اورو آدھار لو‘ کے ایک گانے کا سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریا پرکاش اپنے ساتھی طالب علموں کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں، جہاں انہیں ایک کلاس فیلو لڑکا آنکھوں سے اشارے کرتا ہے۔

ساتھی طالب علم کے آنکھوں کے اشاروں کے جواب میں پریا بھی نہ صرف بھر پور جواب دیتی ہیں، بلکہ وہ اس سے بھی 2 قدم آگے بڑھتے ہوئے نہ صرف انہیں آنکھ سے اشارے کرتی ہیں، بلکہ انہیں آنکھ بھی مارتی ہیں۔

پریا پرکاش کی جانب سے اسی منظر کی شیئر کی گئی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اور محض 3 دن میں انسٹا گرام پر اسے اب تک 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اس ویڈیو کو ابتدائی 18 گھنٹے میں 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔

اگرچہ فلم کا یہی گانا رواں ماہ 9 فروری کو ریلیز کیا گیا تھا، تاہم یہ گانا اس وقت ہی وائرل ہوا، جب پریا پرکاش وریئر نے اس گانے کا مختصر سین اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).