گلیمرس انوشکا شرما فلم سوئی دھاگہ میں کیسی نظر آئیں گی؟ تصاویر جاری


اداکارہ انوشکا شرما کی نئی فلم   سوئی دھاگہ    کی نئی تصاویر منظر عام پر آ گئی ہیں جس میں وہ ایک نئے روپ میں نظر آ رہی ہیں۔ انوشکا شرما نے کیریئر کا آغاز ایک گلیمرس لڑکی کے رول سے کیا اور اس کے بعد بھی انہوں نے زیادہ تر رومانوی اور شوخ و چنچل کردار پرفارم کئے۔ اس بار انہیں منفرد انداز کی ایک نئی فلم میں کام کرنے کا موقع مل رہا ہے جس کا نام   سوئی دھاگہ    ہے۔


فلم میں انوشکا شرما کے ساتھ ورون دھون مرکزی کردار میں پرفارم کر رہے ہیں اور وہ ایک مزدور کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے انہوں نے نہیں کیا ہے۔ ورون دھون بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار ڈیوڈ دھون کے بیٹے ہیں جن کے کریڈٹ پر کئی سپرہٹ مزاحیہ فلمیں ہیں۔ امید ہے کہ اس فلم میں ورون کی پرفارمنس ماضی کی فلموں سے مختلف اور منفرد ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).