اداکارہ صائمہ اور سید نور میں طلاق ہو گئی


صائمہ اور سید نور کی راہیں جدا ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لالی وڈ میں ایک اور طلاق کی خبر سامنے آئی ہے ۔ انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ صائمہ اور ان کے شوہر پاکستان کے معروف فلمی ہدایتکار سید نور کے درمیان علیحدگی کے بعد مبینہ طور پر اب طلاق کا فیصلہ ہو چکا ہے اور دونوں نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ سید نور نے صائمہ نور سے 2007ء میں شادی کی۔ صائمہ نور سید نور کی دوسری اہلیہ ہیں۔ علیحدگی اور طلاق کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سید نور چاہتے تھے کہ صائمہ گھریلو ذمہ داریاں نبھائیں جبکہ صائمہ اداکاری کے شعبے میں کام جاری رکھنا چاہتی تھیں جس سے دونوں کے درمیان اختلافات بڑھنے لگے جس پر صائمہ خان کراچی شفٹ ہو گئیں جہاں وہ اپنے زیر تکمیل پراجیکٹ کے سلسلے میں مصروف ہیں جبکہ سید نور لاہور میں اپنے بچوں کے ساتھ ہی مقیم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں نے باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ کر لیا تاہم اس حوالے سے دونوں کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

Courtesy: Javedch.com


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).