سنی لیون کی سادہ سی سیلفی مشہور کیوں ہوئی؟


بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سنی لیون کو خبروں میں رہنے کیلئے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی کیوں کہ ان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بڑی خبر بن جاتی ہے۔ حال ہی میں سنی لیون اپنی سیلفی کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جسے انہوں نے گزشتہ روز ہی انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے۔

سنی لیون کی سیلفی میں ایسی تو کوئی خاص بات نہیں صرف ان کی آنکھیں گزشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل جاگنے کی وجہ سے لال ہورہی ہیں اور ان کی نیند سے بھرپور خوبصورت لال آنکھوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ تصویر کے ساتھ سنی لیون نے لکھا جب آپ 24 گھنٹوں سے سوتے نہیں ہیں اس وقت آپ کا چہرہ ایسا ہوجاتا ہے لیکن زندگی پھر آپ کو اپنی طرف کھینچتی ہے اور آپ اپنے دل کی مانتے ہیں۔

واضح رہے کہ سنی لیون بالی ووڈ کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور ان کے کام کرنے کے اوقات انتہائی سخت ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنی لیون جہاز میں موجود ہیں اور مسلسل سفر اور کام کرنے کی وجہ سے سو نہیں سکیں تاہم ان کے لیے نیند سے زیادہ ان کا کام اہم ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).