سوناکشی اور سلمان کی سکرین کیمیسٹری کا شاہکار؛ ویلکم ٹو نیویارک کا ایک گانا


سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ”ویلکم ٹونیو یارک“میں سلمان خان ان کے ساتھ ایک گانے میں گیسٹ اپئیرنس کر رہے ہیں۔ مختصر سی یہ اینٹری سوناکشی کے ساتھ ان کی سکرین کیمیسٹری کو خوبصورتی سے واضح کرتی ہے۔

سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ فلم ”دبنگ“ کے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ”ویلکم ٹونیویارک“ میں گانا کرنے پر بہت خوش ہوں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا اور سلمان خان فلم ”ویلکم ٹونیو یارک“ کے گانے”نین پھسل گئے“ میںایک ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا ، دلجیت دوسنج، کر جوہر، بومن ایرانی، ریتیش دیش مکھ اور لارا دتا شامل ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).