طاقت بیلٹ باکس کے ذریعے ہی آتی ہے: آصف زرداری


\"zardari\"سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ طاقت بیلٹ باکس کے ذریعے ہی آتی ہے یا گولی کے ذریعے، موجودہ حالات میں بھٹو کے فلسفہ پر عمل کرنے کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر ایک پیغام میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ طاقت بیلٹ باکس کے ذریعے آتی ہے، گولی کے ذریعے نہیں، موجودہ مشکل حالات میں طاقت عوام کی بجائے غیر منتخب قوتوں کی طرف منتقل ہو رہی ہے، ایسے حالات میں بھٹو کے فلسفہ پر عمل کی جس قدر ضرورت ہے پہلے نہیں تھی۔ بھٹو نے قوم کو امید کی روشنی دی ان کے کارناموں کو کوئی نہیں بھلا سکتا، آج ہمیں خود کو جمہوریت کے لئے وقف کرنے کا عزم کرنا ہو گا۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔