خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی : جاں بحق افراد کی تعداد 65 ہو گئی


khyber pakhtoonkhawaخیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارشوں کے باعث ہونے والی تباہی میں 65 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔بارش کے باعث ضلع شانگلہ میں متعدد گھروں کی چھتیں گر گئیں چھتیں گرنے اور بارش کے دوران دیگر حادثات میں 62 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں گھر کی چھت زمیں بوس ہوگئی، حادثے میں 9 سالہ بچہ عبداللہ ہلاک ہوا جبکہ ایک خاتون اور 11 سالہ شاہد زخمی ہوئے۔
چترال میں گرم چشمہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہوئے۔سوات میں بارش کے بعد دریائے سوات سے ملحقہ ندی نالے پانی سے بھر گئے۔سوات میں کبل کے علاقے کلاگے میں 2 خواتین سیلابی ریلے میں بہہ گئی جن کی لاشیں نکال لی گئیں۔خوازہ خیلہ میں بھی ایک شخص برساتی ریلے میں بہہ گیا جس کی لاش تلاش فوری طور پر شروع نہیں کی جا سکی۔
شانگلہ میں طوفانی بارشوں کے بعد غور بند میں 30 گھروں پر مشتمل گاوں سیلاب میں مکمل طور پر ڈوب گیا، غوربند اور کاڑنا میں  2 رابطہ پل بھی دریا میں بہہ گئے، پورے ضلع میں مواصلاتی نظام شدید متاثر ہوا۔برساتی نالوں میں طغیانی اور مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہو گئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہرہ کی بندش سے متعدد مقامات پر مسافر پھنس گئے۔پشاور میں مسلسل بارش کی وجہ سمیت متعدد دیہات زیر آب آ گئے۔پانی کے ایک برے ریلے سے بٹہ تل کے مقام پر رابطہ پل بری طرح متاثر ہوا، جس کی وجہ سے لوگوں کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
بٹہ تل پل کی مارکیٹ میں سیلابی ریلہ داخل ہونے سے 70 سے زائد دکانیں بہہ گئیں جبکہ 100 سے زائد دکانیں متاثر ہوئیں۔متاثرہ علاقے میں انتظامیہ فوری طور پر نہیں پہنچ سکی جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کیں۔


Comments

FB Login Required - comments