ویلنٹائن ڈے مثبت سماجی تہوارہے، حرام نہیں ہے: سعودی سکالر


سعودی عرب کے ایک معروف عالمِ دین احمد قاسم الغامدی نے کہا ہے کہ ویلنٹائن ایک مثبت سماجی تہوار ہے، اس کے منانے میں کوئی شرعی امر مانع نہیں ہے، اسے مذہب کے ساتھ نہیں جوڑنا چاہیے۔

سعودی سکالر احمد قاسم الغامدی نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر ویلنٹائن ڈے سمیت ہم کئی سماجی تہوار مناتے ہیں جن میں والدین کا عالمی دن بھی شامل ہے۔ یہ سب تہوار مثبت اور سماجی نوعیت کے ہیں جن کا براہ راست مذہب کے بنیادی عقائد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

احمد قاسم الغامدی کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے عالمی دن کو منانے میں بھی کوئی شرعی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی اسلام میں ایسی سماجی سرگرمیوں کی کوئی ممانعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام تو لوگوں کے درمیان اچھی بات کو عام کرنے کی تلقین کرتا ہے۔ آپ کسی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ خیر اور بھلائی کی بات صرف مسلمانوں سے نہیں بلکہ یہودی ونصاریٰ کے ساتھ بھی کی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کے مخالفین اسے اسلام سے جوڑتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ یہ جاہلیت کے تہواروں میں سے ایک ہے مگر یہ تو صرف ایک سماجی تہوار ہے۔

بشکریہ؛ دنیا نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).