عاصمہ جہانگیر کے نام


وہ جو آنکھوں کے خواب ہو تے ہیں

لوگ وہ لاجواب ہو تے ہیں

ٹوٹتے ہیں فلک سے جو تارے

باعث  انقلاب  ہو تے  ہیں

جان دے دیں جو دوسروں کے لئے

ایسے عاشق نایاب ہوتے ہیں

جن سے دھرتی کی مانگ روشن ہو

ذرّے وہ آفتاب ہو تے ہیں

مر کے مٹتے نہیں ہیں اہل صفا

زندگانی کا باب ہو تے ہیں

سایہ ربِ علیٰ کا ہو جن پر

لاکھ میں انتخاب ہوتے ہیں

وکٹوریہ پیٹرک امرت
Latest posts by وکٹوریہ پیٹرک امرت (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).