سید نور نے صائمہ سے علیحدگی کی خبروں کی تردید کردی


لاہور: پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اہلیہ صائمہ سے طلاق کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ صائمہ اور سید نور کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہیں تھیں جس پر سید نور بھڑک اٹھے۔
انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ سوشل میڈیا خود ساختہ چینلز  نے ان کی علیحدگی کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت خبریں چلائیں، جس نے یہ گھٹیا کام کیا، اسے معافی مانگنا پڑے گی ورنہ وہ ان کے خلاف مقدمہ دائر کریں گے۔

ہدایت کار سید نور کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا پر لانا پسند نہیں، ویڈیو پیغام میں اداکارہ صائمہ نے بھی اس بات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علیحدگی کی جھوٹی افواہ سن کر بہت تکلیف ہوئی ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے اور آگے بھی ہم ساتھ رہیں گے۔

بشکریہ جیو نیوز۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).